کراچی (نمائندہ خصوصی)کراچی پولیس نے عید الاضحی کا سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 523 مقامات کھالیں جمع کرنے کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 115 مقامات کھالیں جمع کرنے کیلئے حساس قرار دیئے گئے ہیں۔تین ہزارسے زائد مساجد اور امام بارگارہوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوں گے، جبکہ 730 مقامات پر پولیس کے خصوصی ناکے لگائے جائیں گے۔