اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 301 میگاواٹ تک پہنچ گیا جبکہ ملک بھر میں 8 سے10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 2 سو میگاواٹ ہے، ملک بھر میں بجلی کی طلب 28ہزار8سو 1 میگاواٹ ہے،پن بجلی کی پیداوار6ہزار598میگاواٹ ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس935 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 10 ہزار503 میگاواٹ ہے،ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 1ہزار 23 میگاواٹ ہے،سولر بجلی گھروں کی پیداوار 121 ہے،بگاس سے 156 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے،نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3 ہزار1سو 64 میگاواٹ ہے،ملک بھر میں 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔