مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی) مکہ مکرمہ میں قائم مین کنٹرول آفس سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 19 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کرنے والے 6 ہزار عازمینِ حج کو بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچایا گیا،دو ہزار سے زائد عازمینِ حج جدہ ایئرپورٹ کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچے۔ ترجمان کے مطابق نجی حج سکیم کے تحت 2 سو عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے۔ ترجمان کے مطابق 275 افراد پر مشتمل طبی عملہ، معاونین اور مذہبی امور کے اہلکار مکہ /مدینہ /جدہ میں انتظامی امور میں مصروف رہے۔ ترجمان کے مطابق شعبہ گمشدگی و بازیابی نے راستہ بھول کر حج مشن آنے والے 94 عازمین حج کو انکی رہائش گاہوں تک پہنچایا۔ ترجمان کے مطابق حرم گائڈز نے حرم شریف کے باہر 2 ہزار سے زائد عازمین حج کی درست راستے کی طرف رہنمائی کی۔ ترجمان کے مطابق ذاتی سامان گمنے کی 215 شکایات موصول؛ 193 اشیاء تلاش کر کے عازمین کے حوالے کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق مین کنٹرول آفس نے اب تک صفائی، موبائل سم، پانی، رہائش اور کھانے سے متعلق 22 شکایات کا ازالہ کیا۔ ترجمان کے مطابق عازمین حج کی صحت کی حفاظت کیلئے ماہر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی زیر نگرانی دو ہسپتال اور 6 ڈسپنسریاں مصروف عمل ہیں۔ ترجمان کے مطابق مین کنٹرول آفس کے شعبہ سہولت و تعاون کی زیر نگرانی تمام شعبہ جات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،عازمینِ حج کو 24 گھنٹے سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر شعبہ کا سٹاف شفٹوں میں متعین کیا گیا۔