اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے رہنماءفیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں رہنماءپیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی گئے ہیں وہاں ان کی اور نوازشریف کی کوئی باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں انتخابات اپنے وقت پر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی جماعتوں پر پابندی کے خلاف ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کی باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی۔ایک انٹرویومیں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے ملک میں انتخابات اپنے وقت پر ہوں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی جماعتوں پر پابندی کے خلاف ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان ہوئی ملاقات تھی۔ذرائع نے بتایا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں۔ذرائع کے مطابق گیلانی خاندان، پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن اور کچھ دیگر افراد کے حلقوں میں ن لیگ اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔