اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی کابینہ نے پاک چین تجارت کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چین کے ساتھ 4 پروٹوکولز پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کےلیے پروٹوکول پر دستخط کی منظوری دی گئی۔ خشک مرچیں، بیف اور ڈیری مصنوعات کے پروٹوکولز پر دستخط کی منظوری دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان 4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کیے جائیں گے۔ ان پروٹوکولز کا مقصد چین کےلیے گدھوں کی کھالوں کی برآمد کو ریگولیٹ کرنا ہے۔ خشک مرچیں، بیف، ڈیری مصنوعات کی چین کےلیے برآمدات بھی ریگولیٹ ہوں گی۔پروٹوکولز کے تحت چین کے ساہٹو سینٹری قوانین اور ریگولیشنز کی تعمیل ہوگی جبکہ صحت، حفاظتی معیارات اور کورنٹائن ضروریات پر عملدرآمد ہوگا۔پروٹوکولز کی وزارت قانون و انصاف سے پہلے ہی توثیق کروائی جاچکی ہے جبکہ وزارت خارجہ نے بھی پروٹوکولز پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔داسو پن بجلی منصوبے کی سیکیورٹی کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس فوج، پنجاب رینجرز، جی بی اسکاو¿ٹس، پولیس اور لیویز اہلکاروں پر مشتمل ہوگی۔ منصوبے کی سیکیورٹی پر مامور تمام اہلکار ٹاسک فورس کی کمانڈ کے ماتحت ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس داسو منصوبے کیلئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب اور علمدرا?مد کرے گی۔ پروجیکٹ پر کام کرنے والے ملکی اور غیر ملکی عملے کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کو ٹاسک فورس کی تشکیل کیلئے درخواست خیبر پختونخوا حکومت نے کی تھی۔