اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )عید الاضحیٰ کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے خصوصی پرومو جاری کیا ہے جس میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ عید کے موقع پر غیرمتعین جگہوں پر پھینکے جانے والے قربانی کے جانوروں کی انتڑیاں، اوجھڑیاں اور دیگر باقیات چیلوں اور گدھوں جیسے بڑے پرندوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہیں۔ یہ پرندے تیز رفتار جہاز سے ٹکرا کر تباہی کا باعث بنتے ہوئے جہازوں، ہوابازوں اور قیمتی کی جانوں کے زیاں کا باعث بنتے ہیں۔ لہٰذا عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات مخصوص کردہ جگہوں پر پھینکیں یا انہیں زمین میں دباد دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کی صفائی کو یقینی بنائیں ۔