کراچی( کرائم رپورٹر )
کراچی کے جناح اسپتال میں 24 جون کو لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کے کیس کی مزید معلومات سامنے آگئیں۔ینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جنوبی اسد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ 22 جون کو ڈی ایچ اے کا بنگلہ آن لائن ایپ کے ذریعے 8 افراد کیلئے بک کرایا گیا، بکنگ کرانے والا شخص کاروبار کیلئے لندن سے کراچی آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 23 اور 24 جون بنگلے میں پارٹی تھی جس میں نشہ آور اشیا استعمال کی گئیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پارٹی کیلئے ڈیفنس کا بنگلہ کرائے پر حاصل کرنے والا ملزم واقعے والے روز ہی لندن فرار ہوگیا، اس کی گرفتاری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔پولیس نے لاش جناح اسپتال میں چھوڑ کر جانے والے شخص جبران عرف جیری کو گزشتہ شب گرفتار کیا اور سی سی ٹی وی کی مدد سے گاڑی بھی برآمد کرلی ہے۔
ملزم جبران نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ بدر کمرشل ایریا کا رہائشی ہے جبکہ شیریں عرف پنکی شارع فیصل پر واقع ہوٹل میں رکی ہوئی تھی، جب عائشہ کی حالت غیر ہوئی تو جبران اور پنکی اسے نجی اسپتال لے گئے پھر نجی اسپتال کے انکار پر دونوں نے عائشہ کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔