کراچی (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کیماڑی میں خواتین کے بے ہوش ہونے کے واقعہ کانوٹس لے لیا ہے ۔شازیہ مری نے افسران کو ہدایت کی کہ متاثرہ خواتین کی فوری امداد اور مناسب دیکھ بھال کی جائے۔انہوںنے کہاکہ اس طرح کی صورتحال ناقابل برداشت ہے نجی بینک براہ راست اس واقعہ میں ملوث ہے۔بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو سہ ماہی قسط کی ادائیگی کرنے میں حبیب بینک سب سے زیادہ نقصان دہ رہا ہے۔ اس بینک کا لنک ہمیشہ ڈاو¿ن ہی رہتا ہے اور ڈیوائس ہولڈر ایجنٹ تعاون کرنے سے انکار کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس بینک کےزونل منیجرز کی مجرمانہ غفلت سے مستحق خواتین امداد کے حصول میں اذیت کا شکار ہورہی ہیں۔