اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سینئر وکیل اعتزاز احسن نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف کیس سننے والا سپریم کورٹ آف پاکستان کا بینچ ٹوٹنے کے بعد اپنی خواہشات کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کا فیصلہ ماننے کے بجائے عدالت پر بہتان بازی کرنے والوں کو نا اہل کرے۔ پیر کو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران حکومتی اعتراض پر جسٹس منصور علی شاہ نے خود کو بینچ سے الگ کر دیا جس پر رد عمل میں اعتزاز احسن نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ الیکشن کا فیصلہ ماننے کے بجائے عدالت پر بہتان بازی کرنے والوں کو نا اہل کرے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سب پر5، 5 کروڑ روپے کے جرمانے کیے جائیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ فیصلے کے خلاف بیان بازی کرنے والے سب افراد کو توہینِ عدالت کی سزا دی جائے۔واضح رہے کہ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف کیس سننے والا سپریم کورٹ آف پاکستان کا بینچ اس وقت ٹوٹ گیا جب جسٹس منصور علی شاہ نے حکومت کے اعتراض پر بینچ سے خود کو الگ کر لیا تھا۔