کراچی(نمائندہ خصوصی)خسارے میں جانے والی قومی ایئرلائن(پی آئی اے)کی انتظامیہ نے پائلٹس کے فلائنگ الاﺅنس میں اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق جتنی دیر طیارہ اڑا گے اتنا زیادہ الانس ملے گا، انتظامیہ نے پی آئی اےکے پائلٹس کے فلائنگ الانس میں 35 فیصد تک اضافہ کردیا۔پی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق فلائنگ الانس کے حصول کے لیے کم از کم 50 گھنٹے طیارہ اڑانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور 10 سال کی سروس پر پائلٹس کے فلائنگ الانس میں 35 فیصد اضافہ ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 20 سال سروس والے پی آئی اے کے پائلٹس کے فلائنگ الانس میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا، 30 سال تک پی آئی اے میں سروس کرنے والے پائلٹس کے فلائنگ الانس میں 25 فیصد جبکہ 30 سال سے زیادہ سروس دینے والے پائلٹس کے فلائنگ الانس میں 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انتظامیہ کی سفارش پر فلائنگ الانس میں اضافےکی منظوری دی جس کے تحت پائلٹس کے فلائنگ الانس میں اضافہ یکم جون سے نافذالعمل ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈیوٹی سے منع کرنے، بغیر وجہ چھٹی پر فلائنگ الانس نہیں ملے گی، 60 گھنٹے فلائنگ پر پی آئی اے کے پائلٹس کو 150 فیصد فی گھنٹے کے حساب سے الانس ملے گا۔70 گھنٹے فلائنگ کرنے والے پائلٹس کو فی گھنٹہ 200 فیصد کے حساب سے الانس ملےگا، 71 گھنٹے یا اس سے زائد طیارہ اڑانے پر 250 فیصد فی گھنٹہ فلائنگ الانس دیا جائے گا۔اس کے علاوہ پائلٹس کے لیے ڈومیسٹک پروازوں پر فلائنگ الانس 500 روپے فی گھنٹہ اضافے سے 750 روپے کر دیا گیا، عالمی فلائٹس پرپائلٹس کو فی گھنٹہ الانس 5 ڈالر اضافہ کر کے 10 ڈالر فی گھنٹہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔پی آئی اے نے واضح کیا کہ فلائنگ الانس ریٹائرڈ یا برطرف کیے گئے پائلٹس کو نہیں ملےگا، فلائنگ الانس میں اضافے کے بعد پائلٹس کی مجموعی تنخواہوں میں بڑا اضافہ ہوجائے گا۔