کراچی(نمائندہ خصوصی) عیدالاضحی قریب آتے ہی ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں رونق بڑھ گئی ہے، شہری مناسب دام میں جانور ڈھونڈنے نکل پڑے ۔تفصیلات کے مطابق خریداروں کو دیکھ کر بیوپاریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں تاہم مہنگائی کے ستائے عوام نے کہا کہ جتنی گنجائش ہے اس میں اس بار جانور ملنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔کراچی ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں Boss کی دھوم مچ گئی۔ منفرد رنگت، دلکش آنکھوں والے بھاری بھرکم بھینسے کے 45 لاکھ لگ گئے تاہم مالک پھر بھی راضی نہیں ہوا اور کہتا ہے 70 لاکھ ہی لوں گا۔دوسری جانب گوجرانوالہ کی مویشی منڈی میں پہلوان بکروں کے چرچے ہونے لگے، راجن پور نسل کے دس بکروں کےلئے پچاس لاکھ کی ڈیمانڈ بھی کر دی گئی ۔لاہور میں ناز نخروں سے پالے گئے گول مٹول بکروں کے دام بھی کم نہیں، پانچ لاکھ فی بکرا ہے، مالک کہتا ہے کہ تینوں خریدنے والے کو دو لاکھ کا خصوصی ڈسکاﺅنٹ دے گا۔سرگودھا میں شہری نے لاڈلے بکرے شیرو کی سالگرہ منائی اور کیک بھی کٹوایا اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈ ی میں بھی موشی منڈیوںمیں رونق لگ گئی اور بیوپاریوں نے لاکھوں روپے ڈیمانڈ کر دی جس کے باعث اسلام آباد اور رالپنڈ ی کے شہری بھی مشکلات کا شکار ہوگئے ۔