لاہور(نمائندہ خصوصی ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو میثاق معیشت سے پہلے کرپشن کاحساب دیناہوگا،نوازشریف کے آنے یا نہ آنے سے اب سیاست میں کوئی فرق نہیں پڑے گا،حکمرانوں کے اپنے اثاثے ، دولت ،اولادملک سے باہرہیں اگریہ ا پنے اثاثے ملک کے اندر لے آئیں توملک کے آدھے مسئلے حل اورآئی ایم ایف کا دباﺅ کم ہوجائے،13مردہ پارٹیوں نے ملک کوغریب کاقبرستان بنادیا ہے ۔امریکہ بھارت اعلامیہ کے اگلے ہی روز دو پاکستانی شہریوں کو باڈرپرشہیدکیاگیا،پاکستان کوبھرپورجواب دیناچاہیے مودی اورجوبائیڈن کااعلامیہ پاکستانی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے ،ہمارے فوجی جوان دہشتگردوں کے خلاف روزجام شہادت نوش کررہے ہیں اورامریکہ بھارت اعلامیہ میں ہمیں دہشتگردی کامرتکب ٹھہرایاگیاہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ہتھکڑیاں چادرچاردیواری کی تباہی خواتین کی تضحیک یہ ہے شریفوں کی جمہوریت ،خود سیروتفریح موج میلے پرہےں،غریب بے بس ہے ،215ارب روپے کے مزیدٹیکس،10روپے پیٹرول پرمزید لگ رہے ہیں، مہنگائی بیروزگاری لوڈشیڈ نگ اجناس کی قلت غریب کامقدرہے ،ساری دنیاکومعلوم ہے یہ کرپٹ غیرمقبول اورچوردروازے ےلایاگیاقبضہ گروپ ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر مقبول حکمران جب صرف تقریروں اورتصویروں کیلئے بلائے جائیں تواقتصادی داخلہ اورخارجہ پالیسیاں تباہ وبربادہوجاتی ہیں ،یہ الیکشن میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ، انہیں عوام مانتے ہیں نہ ہی دنیاانہیں تسلیم کرتی ہے ،یہ عوام کے سہارے نہیں بےساکھیوں کے سہارے چل رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ حکمرانوں کے اپنے اثاثے ، دولت ،اولادملک سے باہرہیں اگریہ ا اپنے اثاثے ملک کے اندر لے آئیں توملک کے آدھے مسئلے حل اورآئی ایم ایف کا دباﺅ کم ہوجائے،13مردہ پارٹیوں نے ملک کوغریب کاقبرستان بنادیا ہے ،زرداری کومیثاق معیشت سے پہلے کرپشن کاحساب دیناہوگا، نوازشریف کے آنے یا نہ آنے سے اب سیاست میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔