اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )فاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ اہلِ خانہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب چلے گئے وزیرِ داخلہ حج کی سعادت حاصل کر کے 7 جولائی کو وطن واپس پہنچیں گے۔علاوہ ازیں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔صدرِ مملکت کی غیر موجودگی میں اب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔