نارووال (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ (ن )لیگ کو انتخابات میں دو تہائی اکثریت ملی تو بھی اتحادی حکومت بنائیں گے، ملکی مسائل کا حل کسی واحد سیاسی جماعت کے پاس نہیں۔احسن اقبال نے ایم این اے وجیہہ اکرم کے والد کی رسم چہلم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر، نومبر میں نئے انتخابات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، انہیں 2017ءمیں سازش سے نااہل کیا گیا، سازشی کردار بھی ایک ایک کر کے سامنے آ رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کے وڑن نے پاکستان کو ترقی دی۔ا±نہوں نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے چیئرمین پی ٹی آئی کے معیشت پر لگائے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں۔ا±نہوں نے کہا کہ آج ہمیں آئی ایم ایف پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے، سابق حکومت کے 4 برس کی سزا عوام کئی سال تک بھگتیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ اگلے 5 سے 10 سال وسیع البنیاد مفاہمتی سیاست کرنا ہوگی، انتخابات کے بعد وسیع البنیاد معاشی ایجنڈے کے تحت پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔ا±نہوں نے کہا کہ 75 سال سے جاری پالیسی نتائج نہ دے سکی، اصلاحات کرنا ہوں گی، قومی اصلاحاتی پروگرام سے ہر شعبے میں اصلاحات لانی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کے لیے انرجی سیکٹر کے لاسز کو ختم کرنا ہوگا۔