اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )محکمہ موسمیات نے ملک میں اتوار سے پری مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے جو تیس جون تک جاری رہیں گی ۔چکوال، جہلم، سیالکوٹ، گلگت بلتستان، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، سکھر، جیکب آباد، بارکھان،سبی اور ڑوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ادھر اسلام آباد،راولپنڈی ، جہلم،آزاد کشمیر،کوہلو سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش متوقع ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی سینیٹرشیری رحمان نے کہا کہ شدید بارشوں سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ ،پہاڑی علاقوں میں سیلاب،لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے تاہم تمام متعلقہ ،مقامی اداروں کوالرٹ رہنے،سیاحوں کومحتاط رہنےکی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔