دبئی (نمائندہ خصوصی )دبئی کی حکومت نے نوازشریف کو خصوصی پروٹوکول دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف فیملی کے ہمراہ اپنے داماد علی ڈار کی رہائش گاہ ایمریٹس ہلز میں قیام پزیر ہیں۔دبئی کی حکومت نے نواز شریف کو خصوصی پروٹوکول دیا ہے۔نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب جائیں گے، سابق وزیراعظم سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد دوبارہ دبئی آئیں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی پاکستان واپسی کا روڈ میپ طے کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے راستے میں حائل قانونی الجھنوں کے سلجھانے کے لیے ماہرین سے مشورے کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی سیاست کا مرکز ابھی دبئی رہے گا جس کے لیے کئی سیاسی رہنماوں کی دبئی آمد کا امکان ہے، دبئی میں اگلے چند دنوں میں نواز شریف سے سیاسی رہنماو¿ں کی بیٹھکیں متوقع ہیں