کراچی (نمائندہ خصوصی) سائبر اٹیک کے ایک ہفتے بعد بھی چیک کلیئرنس میں مشکلات ختم نہ ہو سکیں۔تفصیلات کے مطابق سائبر اٹیک کے ایک ہفتے بعد بھی ملک بھر میں چیک کلیئرنس میں مشکلات ختم نہ ہو سکیں، اسٹیٹ بینک نے نجی بینکوں سے جواب طلب کر لیا۔ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سسٹم میں کمزوری اور مستقبل میں سائبر حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات پر جواب مانگا گیا ہے، ترجمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی ٹیم نیفٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔دوسری طرف نجی بینکوں کا کہنا ہے کہ سسٹم مکمل بحال نہ ہونے سے ان پر کام کا دبا بڑھ گیا ہے۔