کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر و معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ محکمہ آرکائیوز محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ کراچی پریسں کلب کے عہدیداران کی محکمہ آرکائیو آمد خوش آئند ہے صحافیوں کو بتایا کہ آرکائیو ڈپارٹمنٹ کی مزید بہتری و عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جن لوگوں کے پاس اہم کاغذات جو بوسیدہ یا خستہ ہوگئے ہیں انکے لئے لیب کو مزید توسیع دیکر پبلک پرائیویٹ سطح پر انکے اہم دستاویزات 200 سو سال تک وہی کاغذات انتہائی کم نرخ پر محفوظ کر دیئے جائیں گے وہ کاغذات مالکان کے پاس بالکل صحیح رہیں گے یہ باتیں انہوں نے کراچی پریسں کلب کے صدر سعید سربازی. نائب صدر مشتاق سہیل. سیکرٹری شعیب احمد. سابق سیکرٹری ایڈیٹر نئی بات مقصود یوسفی. سینئر صحافی مظہر عباس. حنیف اکبر. اراکین مجلسں عاملہ ذوالفقعار راجپر. فارق سمیع. ذوالفقعار علی واوھچو کے آرکائیوز کمپلیکسں کراچی دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ق) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ و دیگر موجود تھے آرکائیو ڈیپارٹمنٹ میں قائم نیوزیم میں صحافیوں نے گہری دلچسپی لی اور کئی سال پرانے اخبارات و کتب کا مطالعہ بھی کیا اور مسودے. اشاعتیں. نایاب کتب. جریدے. مائیکرو فلمنگ رولز. ذاتی مجموعے. نمائشں میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قیام پاکستان کے دیگر اکابرین. نایاب دستاویزات اور تاریخی ریکارڈز سمیت لائبریری کا دورہ بھی کیا اس موقع پر پریسں کلب کے صدر سعید سربازی. سیکرٹری شعیب احمد نے کہا کہ آرکائیو ڈپارٹمنٹ کے لئے محمد طارق حسن منظم انداز میں جدوجہد و فعال کررہے ہیں اور شعبہ نیوزیم کو خاص اہمیت دینے سے ماضی کی بہت سی یادیں اجاگر ہورہی ہیں.