اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی و مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں میر کبیر شہی، مولانا عبدالواسع، مولانا لطف الرحمان، انجینئر ضیاءالرحمان، علامہ راشد سومرو سمیت دیگر شریک تھے ۔ملاقات میں ملکی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں بلوچستان کی علاقائی صورتحال ، اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی