اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)آئینی مدت کی تکمیل کے بعد انتخابات میں تاخیر میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ انتخابات مقررہ وقت اور تاریخ پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں کے لیے حفاظتی انتظامات اور شفاف نتائج کے حصول کے لیے آلات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔2023 کے عام انتخابات میں اتحادی جماعتوں کی حمایت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولے کو اگلے انتخابات میں جیتنے کے لیے لاگو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاکستان پیپلز پارٹی سمیت اتحادی جماعتوں کے ساتھ اچھے ورکنگ ریلیشن شپ ہیں۔