اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام پر شانگلہ کے علاقے مارتونگ میں دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ وزیراعظم نے ہفتہ کو امیر مقام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ انجینئر امیر مقام حملے میں محفوظ رہے۔وزیراعظم نے امیر مقام کی خیریت دریافت کی اور یک جہتی کا اظہار کیا ،وزیراعظم نے کوئی جانی نقصان نہ ہونے پر بھی اظہار تشکر کیا ۔وزیراعظم نے انجینئر امیر مقام کے جذبے، بہادری اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ آپ نوازشریف کے شیر ہیں، آپ کی عوامی، قومی اور پارٹی کے لئے خدمات کو سراہتے ہیں۔2014 میں بھی اسی مقام پر امیر مقام پر خود کش حملہ ہوا تھا۔