کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی پریس کلب میں ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کا دوسرا روز،اراکین اور انکے اہل خانہ نے نہایت سہولت کے ساتھ اپنے لرننگ لائسنس بنوائے اور پرانے لائسنس کی تجدید کروائی۔ ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کے اختتام پر ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن کے اسٹاف میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئی۔ سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد ، سیکریٹری ممبرز لائژن کمیٹی ثاقب صغیر ،ممبر گورننگ باڈی شمس کیریو، فاروق سمیع ، بیورو چیف جی این این عمران احمد، سیکریٹری ہیلتھ کمیٹی طفیل احمد ، سیکریٹری ویجلنس کمیٹی کفیل الدین فیضان ، سینئیر صحافی رفیق بلوچ، عبدالجبار ناصر اور فوٹو جرنلسٹ فرید خان بھی موجود تھے۔ کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد نے پریس کلب کے اراکین اور ان کے اہل خانہ کی سہولت کے لئے دو روزہ ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کے انعقاد پر صدر کراچی پریس کلب سعید سر بازی اور اراکین مجلس عاملہ کی جانب سے سیکریٹری ممبرز لائژن کمیٹی ثاقب صغیر،ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس تنویر عالم اوڈھو اور ڈرائیونگ لائسنس اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سینئیر صحافیوں اور اراکین پریس کلب نے کراچی پریس کلب گورننگ باڈی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ کراچی پریس کلب کی جانب سے اپنے اراکین کیلئے سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔