پیرس (نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف، ایم ڈی کا پاکستان سے متعلق ہمدردانہ موقف رہا ہے، ان کی خواہش ہے کہ ہم نویں جائزے پر پیشرفت دکھائیں۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وقت کم ہے آئی ایم ایف کا پروگرام 30 جون کو ختم ہو رہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ نواں جائزہ مکمل ہو اور ہم آگے بڑھیں۔ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف، ایم ڈی کے ساتھ ملاقات مثبت رہی۔