اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ریڈیو پاکستان پشاور کی جلی ہوئی عمارت کی بحالی کا کام تاحال شروع نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ریڈیو پاکستان کی فوری بحالی کا کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے بتایا کہ ریڈیو پاکستان کی عمارت کی بحالی کے معاملے پر وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں۔فیروز جمال کے مطابق امید ہے ریڈیو پاکستان کی بحالی کا کام جلد شروع ہو گا۔