لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم کی توشہ خانہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر ہوگئی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کےلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرلی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل ( پیر ) 26جون کو سماعت کرے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل انتظار حسین پنجوتہ دلائل دیں گے۔سربراہ پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں، پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔