لاہور (نمائندہ خصوصی ) اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔ایف آئی اے نے سابق وزیراعلی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔ اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں پی ٹی آئی کے صدر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت نے دونوں جانب سے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد سابق وزیراعلی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الٰہی کی 10ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔