لاہور ( نمائندہ خصوصی ) لاہور میں گرمی کی شدت کے باعث 3افراد جاں بحق جبکہ نشے کی زیادتی سے ایک شخص دم توڑ گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق داتا دربار ، لاری اڈا اور گارڈن ٹان کے علاقوں میں گرمی کی شدت سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے ۔ داتا دربار، پناہ گاہ میں32سالہ شخص گرمی کی شدت کے باعث جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی شناخت واجد علی کے نام سے ہوئی جو کہ کے پی کے کا رہائشی تھا ۔لاری اڈا کے علاقہ نواز شریف یکی گیٹ اسپتال میں 57سالہ شخص گرمی کی شدت ہلاک ہوا۔جبکہ گارڈن ٹاون ، کوٹھا پنڈ گھر 78سالہ بزرگ خاتون گرمی کی شدت سے جاں بحق ہوئی ۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 78سالہ نسیمہ کے نام سے ہوئی ۔