پیرس (نمائندہ خصوصی )سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بریکس گروپ کے ترقیاتی بینک کی صدر دلما روسیف کے ساتھ وژن20230کی روشنی میں اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کے پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیرخارجہ کی بریکس ترقیاتی بنک کی صدر سے یہ ملاقات بریکس اجلاس کے موقعے پیرس میں ہوئی۔ اس ملاقات کا مقصد عالمی سطح پر معیشت کے شعبے میں پائیدار ترقی استحکام کے حصول کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ملاقات کے موقعے پر سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سعودی عرب اور بریکس گروپ کے درمیان تعلقات اور انہیں مضبوط بنانےاور ترقی دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔