اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر جرمنی کے شہر برلن کے دورے سے واپسی پر (آج)ہفتہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیں گی۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور یہاں وزارت خارجہ میں صبح دس بجے ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیں گی۔ یاد رہے کہ وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے برلن میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا اور وطن واپسی کے بعد وہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کریں گی۔