کراچی( بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سکریٹری سردار عبدالر حیم سے مایا ناز عالم دین حضرت مولانا احتشام الحق تھانوی کے صاحبزادے اور متحدہ علماء محاذ پاکستان کے سرپرست خطیب پاکستان مولانا انتظار الحق تھانوی نے ملاقات کرکے فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر فنکشنل لیگ علماء مشائخ ونگ سندھ کے کنوینر مولانا محمد امین انصاری مولانا منظرالحق تھانوی جامعہ دارالخیر گلستان جوہر کے ناظم اعلیٰ علامہ خواجہ الرحمان یار خان علامہ عبد الخالق فریدی فنکشنل لیگ کے کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر ارشد شر بلوچ اور فیصل بلوچ بھی موجود تھے سردار عبدالر حیم نے شمولیت اختیار کرنے پر جید علماء کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کے محب وطن عُلماء اپنے فہم وفراست سے اصلاح معاشرے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اور امن و اتحاد اور برداشت کی ترویج کریں گے