اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا نے کہاہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان واضح ہے ،پاکستان کے امن و امان کو تباہ کرنے والوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، یونان کشتی حادثے میں بچ جانے والے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ، یہ بات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس حادثے کے پیچھے کون تھا ؟ یونانی حکام بچ جانے والے افراد کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ یونان کشتی حادثہ میں بچ جانے والوں کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یونان میں مرنے والے افراد کے خاندانوں کے ڈی این اے لے لئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ وزیر خارجہ نے یونان کے ہم نصب سے ٹیلی فون کیا اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف فرانس میں موجود ہیں ،ڈپٹی وزیر خارجہ روس نے پاکستان کا دورہ کیا ،روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ پاکستان نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور مذاکرات کی ،دونوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہاکہ برسلز میں پاکستانی وفد آئندہ ہفتے ایک اہم ملاقات کےلئے جارہاہے ،یورپی یونین سے مذاکرات برسلز میں ہوںگے جس میں جی ایس پی پلس پر بات ہوگی ،یوپی یونین کے ساتھ پاکستان کی تجارت کو بڑھایا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے حالیہ محاجرین کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتا ہے جس میں 4 فلسطینی شہید ہوئے ۔انہوںنے کہاکہ کشمیر میں ہزاروں لوگ اس وقت بے گھروں سی زندگی گزار رہے ہیں ،پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کا مقدمہ لڑ رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ 2 جولائی کو جاپان کا دورہ کریں گے ،وزیر خارجہ چاپانی حکام سے مذاکرات کرے گا ،پاکستان جاپان سے اپنی تجارت کو بڑھائےگا۔