پیرس ( نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نو مئی سانحے کے ماسٹر مائنڈ ہیں، ہم شفاف ٹرائل چاہتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس میں فوجی تنصیبات پر حملے کا ٹرائل ہورہا ہے، 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو ایسی سزا ہو کہ آئندہ ایسا واقعہ کبھی نہ ہو۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عالمی میڈیا نے چیئرمین پی ٹی آئی کے انسانی حقوق کے پراپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے۔