اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہاہے کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے خزانہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف شرائط پر حکومت پاکستان نے بہت محنت کی ہے، ہم نے فیٹف کی تقریبا تمام شرائط پر پیش رفت دکھائی ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ فیٹف میں صرف ٹیکنیکل ہی نہیں کچھ سفارتی چیزیں بھی ہیں، فیٹف کے ساتھ سفارتی سطح پر بھی پیش رفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔