گوادر(نمائندہ خصوصی ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز وھاب بلوچ نے کہاھے حکومت آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود پر نہ صرف پختہ یقین رکھتی ہے بلکہ اس اس سلسلے میں ٹھوس عملی اقدامات بھی کررہی ھے پریس کلبوں اور صحافت سے وابستہ افراد کے فلاح و بہبود کے لیے محکمہ اطلاعات سمیت صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے محکمہ اطلاعات اور موجودہ صوبائی حکومت گوادر سمیت صوبے کے پریس کلبوں اور صحافی برادری کے مسائل اور مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے 2 20لاکھ روپے کا گرانٹ فراہم کررہی ہے جسکا مقصد پریس کلبوں کے چھوٹے چھوٹے مسائل کو بروقت حل کرنا ہے اس سلسلے میں جمعرات کو محکمہ تعلقات عامہ کے ضلعی آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وھاب اسحاق بلوچ نے صوبائی حکومت کی جانب سے 20لاکھ روپے کا گرانٹ چیک گوادر پریس کلب کے صدر نور محسن اور جنرل سکریٹری سیلمان ھاشم ،اور نائب صدر جاوید احمد کے حوالے کیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کا کہنا تھا کہ صحافت سے وابستہ افراد عوام کو حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کے بارے میں حقیقت پر مبنی معلومات کی فراہمی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ گوادر میں محکمہ ہذا صحافیوں کے فلاح و بہبود سمیت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے