اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)آئی ایم ایف سے مذاکرات کے سوال پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار پھر غصے میں آگئے۔صحافی نے پوچھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کیوں کامیاب نہیں ہورہے، وزیر خزانہ نے جواب نہ دیا پھر دوبارہ پوچھے جانے پر غصے میں آگئے۔اسحاق ڈار نے سیکیورٹی عملے کو کہا کہ صحافی کا موبائل لے کر پھینک دو، سیکیورٹی عملے نے ان کی ہدایت کے بعد صحافی سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی –