اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے یہاں ملاقات کی جس دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت، مائیگریشن اور موبئیلٹی میں دو طرفہ تعاون بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مملکت نے اس موقع پر پاکستانی طلبہ کو درپیش ویزا مسائل کے جلد حل کی ضرورت پر زور دیا۔