( کامرس رپورٹر)رواں مالی سال کے ابتدائی11ماہ کے دوران کھانے پینے کی اشیا کی درآمدات22.31فیصد بڑھ گئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان نے11 ماہ میں 1476 ارب روپے سے زائد کی کھانے پینے کی اشیا درآمد کرلیں، سالانہ بنیاد پر فوڈ مصنوعات کی درآمدات میں 22.31 فیصد کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق گیارہ ماہ میں چائے کی درآمدات 18.24 فیصد اضافے سے 101 ارب 73 کروڑ روپے رہیں، گذشتہ سال اسی عرصے میں چائے کی امپورٹ 86 ارب روپے تھی۔گیارہ ماہ میں چینی کی درآمد 55.21 فیصداضافے سے32 ارب 31 کروڑ 70 لاکھ روپے رہیں
گذشتہ سال اسی عرصے میں چینی کی امپورٹ 20 ارب 82 کروڑ 20 لاکھ روپے تھی۔جولائی تا مئی پام آئل کی درآمد 56.1 فیصد اضافے سے597 ارب23 کروڑ روپے رہیں جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے میں پام آئل کی درآمد کاحجم 382 ارب 60 کروڑ روپے تھا۔جولائی تا مئی 138 ارب 51 کروڑ 10 لاکھ روپے کی گندم درآمد کی گئی، گذشتہ سال اسی عرصے میں گندم کی درآمد کا حجم157 ارب78 کروڑ 40 لاکھ روپے تھا۔جولائی تا مئی 26 ارب 47 کروڑ 30 لاکھ روپے کا شیرخوار بچوں کا دودھ درآمد کیا گیا، گذشتہ سال اسی عرصے میں شیر خور بچوں کی امپورٹ کا حجم28 ارب13 کروڑ روپیتھا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ جولائی تا مئی دالوں کی درآمد 98 ارب 24 کروڑ 80 لاکھ روپے رہیں، اسی عرصے میں خشک میوہ جات کی امپورٹ 10ارب86 کروڑ 50 لاکھ روپے رہیں۔