کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کو غیر مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں ناصر حسین شاہ نے لکھا کہ جس طرح پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی پی ٹی آئی کو دل ہی دل میں بہت خوشی ہے، اسی طرح ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کادل ہی دل میں بہت دکھ ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ یہ جماعت پاکستان کوہر حال میں غیر مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے پائلٹس لائسنس کی سازش،خط کی سازش کے بعد پاکستانی ڈپلومیٹس کو دنیا بھر میں مشکوک پی ٹی آئی نے بنایا۔