کراچی / اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنے، سیاسی تدبر و فلسفے، لازوال جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کے باعث عوام کی دلوں اور تاریخ میں ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گی۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 70 ویں یوم پیدائش پر اپنے جاری کردہ بیان میں، فریال تالپور نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو جیسے بھادر، زیرک اور تاریخ ساز رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان کی عوام اور پارٹی کارکنان سے بے حد پیار کرتی تھیں۔ انہوں نے انتھائی مصروف و مشکل زندگی گذارنے کے باوجود جس طرح ایک بیٹی، بیوی، ماں اور لیڈر کا کردار ادا کیا، وہ ہم سب کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ درحقیقت، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہر حوالے سے ہمارے لیے ایک استاد کا کردار ادا کیا، اور ہمیں عوام کے حقوق کے لیے لڑنا، ان کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنا اور اپنے کاز سے ثابت قدم رہنا سکھایا۔ فریالسمیت پوری قوم کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ پیدائش کی مبارک باد پیش کی ہے۔