ان انکشافات ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ فیصل بخاری, ایڈیشنل کلکٹر فضل صمد, ایڈیشنل کلکٹریاسر کلہوڑ اور ڈپٹی کلکٹر رضا نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ،انھوں نے کہا کہ
گروہ نے پنجاب ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے جعلی سرٹیفیکیٹ کے ذریعے اربوں روپے کا مال کلئیر کرایا ،گروہ نے کسٹم حکام کی ملی بھگت جعلی آئی ڈی پاس ورڈ حاصل کیا
کسٹمز نے اسپتال کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،اسکینڈل کے ماسٹر مائنڈ اسد اقبال شیخ کو گرفتار کرلیا ہے ذرائع کے مطابق مزکورہ اسپتال کے نام پر ملک بھر میں طبی آلات کے 126کنسائمنٹس کلئیر کروائے گئےکسٹمز نے اندرونی سطح پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،کسٹمز نےلگژری آئٹمز کی حتمی تاریخ گذرنے کے بعد جعلی دستاویزات پر ممنوعہ اشیاء کی کلئیرنس کے خلاف ڈنڈا اٹھالیا حکومت کی جانب سے 19
مئی کے بعد کے بل آف لیڈنگز کی جانچ سخت کردی ہے
جعلی بی ایل پر پرانی تاریخوں میں لگژری اشیاء کلئیر کرانے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے کسٹمز حکام متنبہ کرتے ہیں کہ پرانی تاریخوں کی بی ایل پر لگژری اشیاء درآمد کرنے والوں کے مقدمات درج کیے جائیں گے،ابتدائی طور پر کسٹمز نے لگژری اشیاء کے چار کروڑ روپے مالیت کے دو کنسائمنٹس ضبط کرلیے ہیں