اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثہ میں ملوث اہم سرغنہ گرفتارکرلیا ،ایجنٹ وقاص احمد نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہری کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے وصول کئے،گرفتار انسانی سمگلر کا تعلق وزیرآباد سے ہے۔ایجنٹ نے یونان بھجوانے کے لئے 23 لاکھ روپے وصول کئے،ایجنٹ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا،ایجنٹ کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے لنک آفس یونان کی جانب سے تفصیلات شیئر کی گئی،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔