لاہور ( نمائندہ خصوصی ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری و سابق رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر کی سربراہی میں 4 رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ وفد نے پنجاب کے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ سکیم کے ذریعے حصولِ علم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وفد نے بجٹ 2023-24میں ملک بلخصوص پنجاب کے کسانوں اور نوجوانوں کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیک نیتی سے عوام کی خدمت کررہے ہیں ، ملک کو مشکل حالات سے کالااور انہیں ہر ممکن ریلیف دیں گے ۔