کراچی (نمائندہ خصوصی )ووٹر لسٹوں کی درستگی ، ووٹ کے اندراج اور ٹرانسفر کی تاریخ پر ایم کیو ایم نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے شکایت کر دی۔ کنونئیر ایم کیو ایم نے وزیراعظم کے بعد الیکشن کمیشن کو بھی شکایتی خط دیا۔خالد مقبول صدیقی کا چیف سلیکشن کمشنر ، سیکریٹری الیکشن کمیشن ، صوبائی اور ریجنل الیکشن کمیشن کو خط ارسال کر دیا گیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں ساتویں مردم شماری ختم ہوئی ہے جس میں لاکھوں ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے نئے ووٹرز کا ووٹر لسٹوں میں اندراج سے قبل حتمی تارہخ دینا افسوسناک عمل ہے اس عمل کا مقصد نئے ووٹرز کو انکے حق رائے دہی سے محروم کرنا ہے۔خالد مقبول صدیقی کے مطابق الیکشن شیڈول کے اعلان سے قبل ووٹر لسٹوں کے اندراج کی حتمی تاریخ دینا الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھا رہا ہے یہ عمل انے والے انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا رہا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے جو ووٹر لسٹوں کے اندراج کے حوالے سے جو تاریخ دی ہے اسکو ختم کیا جائےجب تک عام انتخابات کا شیڈول نہیں آتا اس وقت تک تاریخ کا اعلان نہ کیا جائے۔