کراچی(نمائندہ خصوصی)
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل Narut Soontarodom نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات لے دوران دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور باہمی تجارت میں اضافہ، وفود کے تبادلوں اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی، گورنرسندھ نے نئے تعینات قونصل جنرل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ پاک تھائی تعلقات میں اضافہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، گورنرسندھ نے کہا کہ پاک تھائی دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور باہمی سفارت کاری سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میں مزید ا ضافہ ہورہا ہے ،گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے سازگار مواقع موجود ہیں،قونصل جنرل Narut Soontarodom نے کہا کہ تھائی لینڈ پاکستان سے تعلقات میں اضافہ کا خواہش مند ہے ۔