لندن(نمائندہ خصوصی)سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہاہے کہ خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ ہوا تو مشکل ہوجائے گی اور یہ ایک طویل مرحلہ ہوگا۔لندن میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں”پاکستان کے معاشی بحران کی جڑکیا“پرسیشن ہوا جس میں ڈاکٹر عشرت حسین، رضا باقر، شبیر زیدی، ظفر مسعود نے اظہار خیال کیا۔اس موقع پر رضاباقر نے کہاکہ عالمی مالیاتی اداروں سے تعلقات چند مہینوں سے بہتر نہیں جس پر تشویش ہے،جن مالی اداروں پر ہمارا انحصار ہو ان سے تعلقات تعمیری ہونے چاہیئں۔سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ ہم انہیں تکلیف نہیں پہنچا سکتے جو ہمارا خیال رکھتا ہو، خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ ہوا تو مشکل ہوجائے گی اور یہ ایک طویل مرحلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی مشکل زیادہ بڑی مشکل تھی،ہم کووڈ سے نکلے تھے، اس سے بھی نکل آئیں گے۔