لاہور( این این آئی)پنجاب کا آئندہ 4 ماہ کاصوبائی بجٹ آج ( پیر) کے روز پیش کیا جائے گا ۔ نگران کابینہ آئندہ مالی سال کیلئے چار ماہ کے بجٹ کی منظوری دی گئی جس کے بعدپریس کانفرنس میں بجٹ کے اعدادوشمار پیش کئے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ چار ماہ کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا اور نہ ہی نگراں حکومت کوئی نیا ترقیاتی منصوبہ بجٹ میں شامل کر سکتی ہے اس لیے صرف پہلے سے جاری منصوبے مکمل کرنے کے لیے ترقیاتی فنڈز رکھے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بجٹ میں وفاق کی طرز پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا اعلان متوقع ہے ۔