کراچی(نمائندہ خصوصی) لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کا روٹ تبدیل کردیا گیا۔شالیمار ایکسپریس کراچی اور لاہور کے درمیان روٹ پر چلتی ہے لیکن اب پاکستان ریلوے نے کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی ٹرین کا روٹ تبدیل کردیا ہے۔پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شالیمار ایکسپریس یکم جولائی سے براستہ فیصل آباد کراچی جائے گی۔ذرائع کے مطابق خسارے میں چلنے کی وجہ سے پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کے روٹ میں تبدیلی کی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں بارشوں اور سیلاب کے بعد بند کی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو 8 مہینوں کی بندش کے بعد یکم مئی 2023 کو بحال کیا گیا تھا۔جس کے بعد پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کو پرانے روٹ پر بحال کیا تھا اور ٹرین کو کراچی سے لاہور براستہ فیصل آباد کی بجائے براستہ ساہیوال چلایا تھا۔