کراچی (اسٹاف رپورٹر) بے تاب بیتی ڈاکٹر محمد عابد عباسی کے تحریر کردہ افسانوں کا مجموعہ ہے جو رواں برس میں پیکاک پبلشرز نے کراچی سے شائع کی کردی ۔ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسانوں کا مجموعہ دکھ، سکھ، محبت، نفرت، تعصب، اور تجسس جیسے انسانی رویوں کی بھر پور عکاسی کرتی یہ مختصر ،انوکھی اور اچھوتی کہانیاں میری منفرد اور سادہ انداز بیاں کی دھیمی لو کے ساتھ دلوں کو پگھلاتی جاتی ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ اپنی اشاعت سے اب تک کے مختصر عرصہ میں اس کتاب نے علمی و ادبی حلقوں میں نمایاں جگہ بنا ئی ہے۔ حساس طبع اور دردمند قلب رکھنے والوں کے مطالعہ کے لیے یہ کتاب ایک عمدہ انتخاب ہے۔