کراچی( بیورو رپورٹ )
پی پی رہنما عبدالرزاق باجوا نے یونان میں ڈوبنے والی کشتی اور اس میں شہید ہونے والے سیکڑوں نوجوان پاکستانیوں کی ہلاکت پر اپنے گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے انسانی اسمگلروں اور ایجنٹوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائےعبدالرزاق باجوہ نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں نوجوانوں کی ہلاکت سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں کس قدر مہنگائی اور بے روزگاری موجود ہے پاکستانی نوجوان بہتر مستقبل کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں عبدالرزاق باجوہ نے کہا بے روزگاری مہنگائی کی وجہ سے ملک میں جرائم چوریاں ڈکیتیاں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ملک میں معاشی بحران انتہا کو پہنچ چکا ہے حکومت نوٹس لے حکومت کا یوم سیاہ منانے کا اعلان سے نوجوانوں کی جانب واپس نہیں آئیں گی حکومت ٹھوس اقدامات کرے کے نوجوان ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے کے بجائے بہتر روزگار کے لیے ملک چھوڑنا پسند کر رہے ہیں ملک میں بیروزگاری انتہا کو پہنچ چکی حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ بیٹھ کر نوجوانوں کے روزگار کے لیے ہنگامی اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ حکومتی یوم سیاہ نہیں منایا کرتی بلکہ اپنے اقدام سے بہتری لایا کرتی ہے عبدالرزاق باجوہ نے میں نے یونان کشتی حادثے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کشتی حادثے میں شہید ہونے والے کے ورثاء کو 2. 2 کروڑ روپے فی کس ادا کیا جائے انسانی اسمگلروں کو ملک بھر سے گرفتار کرکے عبرت کا مقام بنا دیا جائے انہوں نے نوجوانوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بہتر روزگار کے لئے پاکستان میں ہی اپنی کوششیں کریں اپنے اہل خانہ اور اپنے ماں باپ کو مزید تکلیفات میں نہ ڈالیں