کراچی (نمائندہ خصوصی )سمندری طوفان بپرجوائے کمزور ہو کر ڈپریشن بن گیا جو کہ تھرپارکر اور بھارتی راجستھان پر موجود ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی راجستھان میں ڈپریشن کمزور ہو کر لو پریشر ایریا میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ اور بدین میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران ہواں کی رفتار 30 سے 40 اور جھکڑ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹھہ، سجاول اور میرپورخاص میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔